• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غربِ اردن : فلسطینی قیدیوں کے حق میں مظاہروں کے دوران جھڑپیں

جمعہ 12-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7136
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے حق میں دریائے اردن کے مغربی کنارے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔اس کے دوران میں صہیونی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربر کی گولیاں چلائی ہیں جس سے دو مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتایا ہے کہ ان دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اسٹریچر پر ڈالتے وقت ان کی ٹانگوں سے خون رس رہا تھا۔

اسرائیلی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان رام اللہ شہر کے ایک داخلی دروازے اور ایک بڑے چیک پوائنٹ اور اسرائیلی یہودی بستی بیت ایل کے نزدیک جھڑپیں ہوئی ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فورسز کی جانب پتھراؤ کیا جبکہ فوجیوں نے اس کے جواب میں مظاہرین پر ربر کی گولیاں چلائی ہیں اور پانی پھینکا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں نے 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ان کے حق میں فلسطینی تب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے قصبوں اور شہروں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

فلسطینی قیدی کلب کے سربراہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے بہت سے قیدی اپنے بستروں سے اٹھ بھی نہیں سکتے ہیں اور نہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

دریں اثناء ریڈ کراس کے نمائندوں نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کے رہنما مروان برغوثی سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ بھوک ہڑتال کے آغاز کے بعد برغوثی سے کسی عالمی ادارے کے وفد کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغربِ اردن : فلسطینی قیدیوں کے حق میں مظاہروں کے دوران جھڑپیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.