• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

علاج کے بدلے خوراک، اسرائیلی فوج کی اسیران کو بلیک میلنگ

بدھ 10-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7122
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کو صہیونی انتظامیہ کے بعد اب اسرائیلی ڈاکٹروں کی منظم بلیک میلنگ کا بھی سامنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران اور فلسطینی محکمہ امور اسیران کے اشتراک سے قائم اسیران کی ہڑتال کی فالو اپ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں نے ’اوھلی کیدار‘ جیل کی ڈسپنری اس مقام پر منتقل کردی ہے جہاں اسیران کو خوراک تقسیم کی جاتی رہی ہے۔

کمیٹی کے مندوب خالد محاجنہ نے بتایا کہ انہوں نے منگل کو ’اوھلی کیدار‘ جیل کا دورہ کیا جہاں 23 روز سے اسیران مسلسل بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ انہوں نے دیکھا کہ اسرائیلی ڈاکٹروں نے اپنی ڈسپنری اس مقام پر منتقل کردی ہے جہاں پر قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

محاجنہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں کے اس حربے کا مقصد اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے سمجھوتہ کرنا اور کھانا کھانے کے بدلے میں ان کا علاج کرنا ہے۔

فلسطینی مندوب نے بتایا کہ اسیران انتہائی تنگ، تاریک اور گرم کمروں میں بند ہیں۔ انہیں ننگے فرش پر سونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ وہ ’وفقہ‘ کے دورانیے میں اپنے کمروں سے باہر نہیں جاسکتے۔ صہیونی انتظامیہ نے اسیران کی تمام بنیادی ضروریات ان سے سلب کرلی ہیں۔

بعض قیدیوں کو دو کمبل فراہم کیے گئے ہیں۔ البتہ تمام قیدیوں کو ان کے قیدیوں کے لباس بھوک ہڑتال کے پہلے روز ہی فراہم کر دیئے گئے تھے۔

فلسطینی انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو 300 شیکل جرمانہ، کینٹین سے اشیا کی خریدار سے روکنے اور دیگر سزائیں دینا بھی شروع کر رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ 17 اپریل کو 1500 فلسطینی اسیران نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ آج یہ ہڑتال 24 ویں روز میں جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعلاج کے بدلے خوراک، اسرائیلی فوج کی اسیران کو بلیک میلنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.