• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘عرب ریڈنگ چیلنج‘ فلسطینی دو شیزہ نے میدان مار لیا

جمعرات 19-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8936
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) متحدہ عرب امارات میں  عرب دنیا کی سطح پر’کتب کے مطالعے‘ کے حوالے سے ہونے والے  مقابلے میں ایک فلسطینی دوشیزہ کو مقابلے کی فاتح قرار دیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’عرب ریڈنگ چیلنج‘ میں 25 عرب ممالک کے 74 لاکھ طلباء وطالبات نےحصہ لیا تھا۔ مقابلے میں عرب دنیا کے ممتاز اسکولوں میں بحران کے ’الایمان اسکول‘ کو وطن عربی کا بہترین اسکول قرار دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقدہ مقابلے کی آخری تقریب میں فلسطینی طالبہ عفاف راید شریف کو ’عرب ریڈنگ چیلنج‘ کی ہیروئن قرار دیا گیا۔ آخری اور حتمی مقابلے میں 16 طلباء طالبات نے حصہ لیا، جب کی بہترین اسکول کے مقابلے میں چھ اسکول شامل تھے۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم بھی موجود تھے۔ فیصلہ کن مقابلے میں الجزائر، بحرین، سلطنت اومان، فلسطین، موریتنانیہ، لبنان، کویت، اردن، سوڈان، تیونس، سعودی عرب ، مراکش اور متحدہ عرب امارات شامل تھے۔

ان 16  طلباء و طالبات کا انتخاب مقابلے میں حصہ لینے والے 74 لاکھ طلباء طالبات اور 6 اسکولوں کا 41 اسکولوں میں چناؤ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ‘عرب ریڈنگ چیلنج‘ پروگرام متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے ستمبر 2015ء میں شروع کیا۔ اس مقابلے کا مقصد عرب دنیا میں طلباء طالبات میں کتاب بینی کا ذوق پیدا کرنا اور آنے والی عرب نسلوں کو کتاب سے جوڑنا تھا۔

رواں سال ہونے والے مقابلے میں پچیس عرب ممالک کے 74 لاکھ طلباء طالبات نے حصہ لیا۔ اتنی کثیر تعداد کا مقابلے میں شامل ہونا اس پروگرام کی کامیابی کی دلیل ہے۔

عرب ریڈنگ چیلنج اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس نے عرب دنیا کے طلباء طالبات کو مطالعے اور کتاب کے ساتھ منظم انداز میں اپنا تعلق قائم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

دوسری  جانب فلسطینی وزیر تعلیم صبری صیدم نے عفاف الشریف کی کامیابی کو پوری فلسطینی قوم کے لیے باعث اعزاز قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی بیٹی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم ہرمیدان میں  آگے ہے۔ عفاف الشریف کی محنت فلسطین کی نئی نسل بالخصوص طلباء کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.