• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نے ایک فلسطینی شہری کو گھر میں گھس کر قتل کر ڈالا

جمعہ 15-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8571
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بدھ کو علی الصباح یطا کے مقام پر عباس ملیشیا نے ایک گھر میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت کو مطلوب ایک اشتہاری کو پولیس کے ساتھ مقابلے میں قتل کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینیوں نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے یطا میں ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مارے جانے والے شہری کی شناخت عبدالجلیل الھرموش کے نام سے کی گئی جب کہ فوزی ابو طبیخ نامی شہری شدید زخمی ہوا ہے۔

ادھر فلسطینی اتھارٹی کے پولیس ترجمان جنرل عدنان الضمیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کو علی الصباح سیکیورٹی فورسز اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد شہریوں کو ہراساں کرنے، منشیات کی ترویج اور دیگر جرائم میں عدالت کو مطلوب تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پرانہوں نے پولیس پر گولیاں چلا دیں۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

عدنان الضمیری کے مطابق فائرنگ میں مارے جانے والے اشتہاری کی عمر 34 سال تھی اور اس کی شناخت عبدالجلیل الھرموش کے نام سے کی گئی تھی۔  وہ کئی ماہ سے مفرور تھا اور عدالت نے اسے گرفتار کرکے پیش کرنے کے احکامات صادر کررکھے تھے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والا دوسرا شخص بھی جرائم میں ملوث ہونے کے باعث عدالت کو مطلوب تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا نے ایک فلسطینی شہری کو گھر میں گھس کر قتل کر ڈالا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.