• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جرائم کے خلاف پٹیشن دائر

جمعہ 22-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8660
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں  ایک نئی پٹیشن دائر کی ہے جس میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی چار تنظیموں فلسطین ہیومن رائٹس سینٹر، المیزان انسانی حقوق سینٹر،الحق فاؤنڈیشن اور ضمیر برائے انسانی  نے مشترکہ طور پرہیگ میں ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

تقریبا 700 صفحات کو محیط پٹیشن میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے ٹھوس شواہد  بیان کیے گئے  ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوبین نے ہیگ میں عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل گذشتہ 50 سال سے غرب اردن اور بیت المقدس میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی فوج طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے عالمی فوج داری عدالت میں دائر کردہ پیٹیشن میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی سنگین پامالیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ فلسطین میں صہیونی آباد کاری، اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کی طرح انسانی حقوق کی پامالی کی ایک شکل ہے۔

انسانی حقوق کے کارکن راجی الصورانی نے کہا کہ ہمارا مقصد غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی قوم کے خلاف جاری اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیوں کو عالمی سطح پر اٹھانا ہے۔ اسرائیلی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے، املاک کی مسماری، فلسطینی آبادی پر عرصہ حیات تنگ کرنا جیسے مکروہ مظالم انسانی حقوق کی پامالیوں کا حصہ ہیں۔ ہیگ میں پیش کردہ پٹیشن میں یہ تمام اقدامات اور انتقامی پالیسیوں کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جرائم کے خلاف پٹیشن دائر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.