مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آئے چھ ترک شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پرانے بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران وہاں پر موجود چھ ترک شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ترک شہریوں کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دسمبر میں اسرائیلی پولیس نے تین ترک شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہونے احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر جرمانوں کی ادائیگی کے بعد رہا کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطین میں دفاع القدس کے لیے ریلیاں جاری ہیں۔ القدس کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں ترک شہریÂ اور دوسرے ملکوں سے آئے مسلمان بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے ہیں۔
