جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے پانچ بچوں سمیت سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے بیت القمدس کے شعفاط پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ اسی طرح غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے علاقے عرابہ سے بھی بچوں سمیت متعدد افراد کو حراست لیا گیا۔’رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین سے دو فلسطینی شہریوں علام عبد الشاعر اور نایف محمد حردان کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کو ایک گاڑی سے اتار کر گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ادھر صیہونی فوج نے بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کے قریب ایک چیک پوسٹ سے گذرنے والے پانچ بچوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پانچ بچوں کو حراست میں لے لیا گیا۔