الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت عوفر نے ایک زیر حراست فلسطینی 19 سالہ جلال الشراونہ کو ساڑھے تین سال قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہÂ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے دورا قصبے کے رہائشی شراونہ کو اسرائیلی فوج نے 9 اکتوبر2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر صرف سترہ سال تھی۔ گرفتاری کے وقت اسرائیلی فوج نے اسے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی۔
