مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں کی جرات اور بہادری کی مثال دیکھنی ہو تو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کو ضرور دیکھیے جس میں ایک سولہ سالہÂ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی صیہونی فوجیوں کے ایک جھرمٹ میں گھس کر دو اہلکاروں کو طمانچہ رسید کرتی ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میںÂ اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کی تفتیش کے لیے اس کی حراست میں 10 کی مزید توسیع کی گئی ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے عہد تمیمی کے والد اوراس کی ایک دوسری سہیلی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عہد تمیمی کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے اسے 10 روز تک پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے ایک دوسری فلسطینی لڑکی نور ناجی التمیمی کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ عہد تمیمی کے والد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
قبل ازیں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے النبی الصالح بستی کا محاصرہ شروع کیا تو عہد تمیمی اور اس کی چند دوسری ساتھی بچیوں نے صیہونیوں فوجیوں کو اپنے گھروں سے دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ پنجہ آزمائی کی تھی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عہد تمیمی دو اسرائیلی فوجیوں کو طمانچے مارنے کے ساتھ انہیں دھکے دے کر وہاں سے نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔Â بچیوں کی مزاحمت کے بعد اسرائیلی فوجی گھر کے باہر سے جانے پر پرمجبور ہو گئے تھے۔
