• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوجیوں کو طمانچہ مارنے والی فلسطینی لڑکی گھر سے اٹھالی گئی

بدھ 20-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9578
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ارض فلسطین نہتے فلسطینیوں اور جدید اسلحے سے لیس صہیونی فوجیوں کے درمیان آئے روز میدان جنگ کا منظر پیش کرتا ہے۔ نہتا ہونے کے باوجود فلسطینی غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھرپور مزاحمت کرتے ہیں۔

فلسطینیوں کی جرات اور بہادری کی مثال دیکھنی ہو تو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کو ضرور دیکھیے جس میں ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی صیہونی فوجیوں کے ایک جھرمٹ میں گھس کر دو اہلکاروں کو طمانچہ رسید کرتی ہے۔

اگرچہ اسرائیلی فوج نے اس وقت تو فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کو گرفتار نہیں کیا مگر بعد ازاں اسرائیلی فوج نے منگل کی شب غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے النبی الصالح میں واقع عہد کے گھر پر چھاپہ مارا اور عہد کو اٹھا لیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے حسب معمول گھر کی جامہ تلاشی لی، قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ گھر میں موجود الیکٹرونکس کا سامنا قبضے میں لے لیا گیا۔

قبل ازیں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے النبی الصالح بستی کا محاصرہ شروع کیا تو عہد تمیمی اور اس کی چند دوسری ساتھی بچیوں نے صیہونیوں فوجیوں کو اپنے گھروں سے دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ پنجہ آزمائی کی تھی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عہد تمیمی دو اسرائیلی فوجیوں کو طمانچے مارنے کے ساتھ انہیں دھکے دے کر وہاں سے نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بچیوں کی مزاحمت کے بعد اسرائیلی فوجی گھر کےباہر سے جانے پر پرمجبور ہوگئے تھے۔

یہ فوٹیج اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں بھی نشر کی گئی۔ فوجیوں کو طمانچے مارنے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینٹ نے کہا کہ اس لڑکی کو اب پوری زندگی جیل میں گذارنی چاہیے جب کہ وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا کہ فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر عہد تمیمی کی غیر معمولی حمایت بھی دیکھی گئی۔ فوٹج پر زیادہ تبصرے اس کی حمایت میں کیے گئے اور کہا گیا ہے کہ عہد نے اپنی، اپنے گھر اور اپنے اہل خانہ کی عزت کی خاطر صیہونی فوجیوں کو طمانچے مارے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینیوں کے گھروں کا محاصرہ کیوں کیا جاتا ہے۔ مبصرین نے عہد تمیمی کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صیہیونی ریاست کے جبر وتشدد کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوجیوں کو طمانچہ مارنے والی فلسطینی لڑکی گھر سے اٹھالی گئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.