نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی آباد کاروں نے ایک فلسطینی شہری پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں نےÂ احمد ابو رزق کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی۔ تاہم ابو رزق کو اس حادثے میں معمولی زخم آئے۔ابو رزق کے اہل خانہ نے بتایا کہ گاڑی کو حادثہ صیہونی آباد کاروں کے حملے کے باعث پیش آیا۔ صیہونی شرپسند حادثے کے ذریعے ابو رزق کو جان سے مارنا چاہتے تھے مگر وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا۔ اسے بعد ازاں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
