• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی میاں بیوی شدید زخمی

جمعرات 09-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9186
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عوریف کے مقام پر گذشتہ روز صیہونی آباد کاروں کے ایک بدمعاش گروپ نے زیتون کے باغ میں پھل اتارنے والے دو فلسطینی میاں بیوی پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے خلاف قائم کی گئی کمیٹی کے عہدیدار غسان دغلس نے بتایا کہ صیہونی شرپسندوں کے لٹھ بردار ایک گروپ نے عوریف قصبے میں زیتون کے اپنے باغ میں درختوں سے پھل اتارنے والے دو نہتے فلسطینی میاں بیوی پر وحشیانہہ تشدد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی میاں بیوی پر تشدد کے مرتکب صیہونی قریب ہی قائم ’یتسھار‘ نامی ایک کالونی سے آئے تھے۔

غسان دغلس نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے 50 سالہ تیسیر محمود صباح اور اس کی اہلیہ کو لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کی چیخ پکار پر مقامی شہری باغ کی طرف بھاگے جنہیں دیکھ کر بدمعاش صیہونی ٹولہ واپس صیہونی کالونی کی طرف فرار ہوگیا۔

زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

صیہونی شرپسندں کے اس وحشیانہ عمل کے خلاف فلسطینی شہری گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے صیہونیوں کی غنڈہ گردی اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی میاں بیوی شدید زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.