نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتونÂ کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ گرفتار خاتون اسرائیلی جیلوں میں تین سگے بھائیوں کی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کی رہائشی تین اسیران کی ماں کو سالم فوجی عدالت سے حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق شرایعہ خاندان کی خاتون کو کمرہ عدالت سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے بیٹوں کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے موقع پرعدالت میں آئی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے بعد اسیران کی ماں کو الرملہ جیل منتقل کردیا۔
