طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکام نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں واقع شوفہ قصبے کے فلسطینی شہریوں کو اپنیÂ زرعی اراضی خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حکام کی طرف سے کفراللبد اور شوفہ قصبوں کی زرعی اراضی کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی اراضی کو استعمال کرنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ اراضی’افنی حیفٹز‘ نامی ایک کالونی کی توسیع کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینی سول رابطہ کار کو شوفہ کالونی کے کسانوں کے نام نوٹس جاری کیا ہے۔
مقامی شہریوں کاکہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست صیہونی کالونیوں کی توسیع کے لیے خلۃ الشیخ، وادی عیسیٰ، المنزل اور دیگر کالونیوں کی اراضی کو صیہونی توسیع پسندی کے مقاصد کے لیے قبضے میں لینے کی سازش کررہی ہے۔
