نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے تاکہ مدامہ گاؤں کے نواح میں واقع یتسھار صیہونی بستی کے گرد حفاظتی باڑ بنائی جاسکے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گاؤں کی کونسل کے رکن حازم ناصر نے کہا ہے کہ گاؤں کی چار دونم زمین کو اسرائیلی بلڈوزروں نے ہموار کر دیا ہے۔القعدات کے علاقے میں زرخیز زرعی زمین موجود ہے جس کو اسرائیل یتسھار بستی میں ضم کرنا چاہتا ہے۔
Â
