سلفیت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک صیہونی آباد کار الفندق قصبے میں ایک فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل کر فرار ہو گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں مشرقی طوباس میں صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی کئی گائے اور بھینسوں کو چھین کر صیہونی کالونی میں مویشیوں کے ایک باڑے میں بند کر دیا۔سلفیت کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو صیہونی آبادروں نے دیر استیا کے مقام پر راہ چلتے ایک فلسطینی نوجوان محمد طایل فارس کو گاڑی کی ٹکر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ صیہونی آباد کار کارروائی کے بعد فرار ہو گیا۔
زخمی فلسطینی نوجوان کو قلقیلیہ شہر کے درویش اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی شہروں اور دیہات میں صیہونی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کو گاڑیوں تلے کچلے جانے کے واقعات روز کا معمول ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی صیہونی آباد کار نے فلسطینی شہری کو گاڑی کی ٹکر سے کچلا ہے۔ صیہونیوں کے اس طرح کے حملوں میں اب تک کئی فلسطینی شہید یا معذور ہوچکے ہیں۔
