سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں حارس قصبے میں ایک صیہونی آباد کار نے ایک 8 فلسطینی بچہ گاڑی تلے کچل کر زخمی کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی شرپسند نے آٹھ سالہÂ یامن مصطفیٰ اسعد صوف کو اس کے گھر کے قریب گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کیا اور خود فرار ہو گیا۔زخمی بچے کو شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
