مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے صیہونی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے پہلے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مذہبی رسومات ادا کیں اور اس کے بعد باہر نکل کر ایک فلسطینی نوجوان پر پل پڑے۔بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس شہر کے ایک رہائشی مصطفیٰ المغربی کو صیہونی آباد کاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ لہو لہان ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں اور فلسطینی شہری کے درمیان باب السلسلہ کے مقام پر تکرار ہوا جس کے بعد صیہونیوں نے اس پر لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا۔
اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے حفاظتی عملے نے فلسطینی نوجوان کو صیہونی غنڈہ گردوں کے قبضے سے چھڑایا۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق مصطفیٰ المغربی کے سر، چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ کئی گھنٹے بے ہوش رہا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی فلسطینی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
