قلقیلیہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے شمالی شہر قلقیلیہ کے ایک گاؤں کی فلسطینی آبادی قریبی صیہونی کالونی کی وجہ سے سخت پریشان ہے کیونکہ صیہونی کالونی کے پانی سے فلسطینی قصبے کے غرق ہونے کا خدشہ ہے۔ اہل علاقہ رات کو جاگ کر گذراتے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خبار ’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مطابق فلسطین میں شدید بارشوں کے باعث قلقیلیہ کے نواحی علاقےÂ میں قائم کی گئی ایک صیہونی کالونی کا پانی قریبی وادیÂ فوکین میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ بارش میں شدت اور پانی میں اضافے کے باعث سیلاب کی کیفیت ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے مکان ڈوب گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی فوکین میں سیلاب کی کیفیت پہلے نہیں تھی۔ فلسطینی گاؤں کے پانی میں ڈوبنے کا اصل سبب ایک قریبی صیہونی کالونی ہے’زورھداسا‘ نامی یہ کالونی کچھ عرصہ پہلے تعمیر کی گئی تھی۔ بارشوں کے موسم میں اس کالونی کا سارا پانی وادی فوکین کی طرف چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پہاڑوں تیزی کے ساتھ بہتا پانی وادی فوکین میں پہنچ کر فلسطینی آبادی کے لیے سنگین خطرہ بن جاتا ہے۔
مقامی فلسطینیوں کا کہناہے کہ اسرائیلی آباد کار ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وادی صیہونی کالونی کا پانی وادی فوکین کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی فوکین کے فلسطینی باشندوں کو نہ صرف سیلابی پانی کےخطرے سے دوچار کیا جاتا بلکہ انہیں قریبی پانی کے چشموں سے استفادے کا حق نہیں دیا جاتا۔
