مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سو سے زائد صیہونی آباد کاروں نے ایکبار پھر مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق ایک سو پانچ صیہونی آباد کاروں نے جن کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی حمایت بھی حاصل تھی، ایک بار پھر باب المغاربہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر وہاں چکر لگائے اور پھر باب السلسلہ سے باہر نکل گئے اور اس طرح انھوں نے مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجدالاقصی کی بے حرمتی کی۔ان صیہونی آباد کاروں نے مسجد میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی کوشش کی اور ان رسومات سے متعلق اپنے تصاویر کھینچی۔۔ ان صیہونی آباد کاروں نے اس دوران باب المغاربہ کی طرف سے مسجد کا دروازہ بند رکھا۔
دوسری جانب اتوار کے روز ایک ہزار تین سو ستاون غیر ملکی شہریوں نے مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اور مسجد کے احاطے کا معائنہ کیا۔
شہر بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصی فلسطینیوں اور مسلمانوں کے حقیق تشخص کی حیثیت سے ہمیشہ صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں کی جارحیت کا نشانہ بنتی رہی ہے اور مسلمنوں کے اس مقدس قام کی بے حرمتی کی جاتی رہی ہے اور غاصب صیہونی حکومت مسجد الاقصی کا حقیقی تشخص ختم کر کے پورے شہر بیت المقدس کو صیہونیوں کا شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
