الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شرپسند صیہونی آباد کاروں نے الخلیل میں فلسطینی اراضی کو مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صیہونی آباد کاروں کے ایک گروہ نےÂ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر الخلیل کے علاقے یتا ٹاوں میں فلسطینی کسانوں کی اراضی پر دھاوا بولا اور اسے مسمار کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی دیوار اور صیہونی آباد کاری مخالف کمیٹی کے کوآرڈینیٹر راتب جبور نے بتایا کہ شرپسند صیہونی آباد کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کی سرپرستی میں فلسطینی کسانوں کی زرعی اراضی پر دھاوا بولا اور درجنوں دونم اراضی کو ملیا میٹ کر دیا۔ راتب الجبور نے مزید بتایا کہ تباہ شدہ زرعی اراضی مور ابو ببیتا اور مغنم خاندان کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کا مقصد ناجائز اسرائیلی بستیوں معون اور ہیوت معون میں مزید ناجائز صیہونی آباد کاری منصوبوں میں توسیع کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ راتب الجبور کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے سے جاری کردہ صیہونی آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں کے بعد شرپسند صیہونیوں کا فلسطین کسانوں کی اراضی کو تباہ کرنے کا مقصد اراضی پر قبضہ کرنا اور یہاں ناجائز بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ پائے تکمیل تک پہنچانا ہے۔