جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی انتظامیہ نے’چاکید‘ صہیونی کالونی میں توسیع کے لیے فلسطینی اراضی کی کھدائی شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے غرب اردن کے شہر جنین میں شاکید کالونی کے بالمقابل المالح کے مقام پر فلسطینیوں کی تین دونم پرکھدائی شروع کی۔کھدائی کی گئی اراضی دیوار فاصل کی عقبی سمت واقع ہے جہاں اطراف میں کئی فلسطینی قصبے اور گاؤں واقع ہیں۔ یہ گاؤں اسرائیل کی قائم کردہ دیوار فاصل Â کی وجہ سے گھیرے میں ہیں اور ان قصبات کی اراضی کو یہودی کالونیوں میں توسیع کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
مقامی فلسطینی شہیروں کا کہنا ہے کہ المالح کالونی میں صہیونی انتظامیہ نے مقامی شہری زید الکیلانی کی نجی اراضی میں کھدائی شروع کی ہے۔ المالح قصبہ بھی سنہ 2003ء کےبعد یہودی دیوار فاصل کی وجہ سے الگ تھلگ ہے۔
