• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی ملٹری پراسیکیوٹر البرغوثی کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا

پیر 07-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4948
0
SHARES
3
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹرکی جانب سے اعتراض کے بعد صہیونی حکام نے 36 سال سے زیرحراست فلسطینی رہنما نائل البرغوثی کی رہائی سے انکار کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر نائل البرغوثی کی اہلیہ ایمان نافع نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے شوہر کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں اطلاعات آئی تھیں کہ البرغوثی کو اتوار کے روز رہا کئے جانے کا امکان ہے تاہم اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نائل البرغوثی اور اس کے وکلاء کی طرف سے کسی قسم کی اپیل نہیں کی گئی ہے۔ لہٰذا اس کی رہائی کی سفارش نہیں کی جاسکتی ہے۔

ایمان نافع نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے اعتراض وارد کیا گیا ہے کہ ان کی طرف سے ایک سال سے کوئی اپیل نہیں کی گئی۔ لہٰذا نائل البرغوثی کی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

ایمان نے بتایا کہ ان کے شوہر کی خاتون وکیل میراف خوری نے فون پر بتایا کہ صہیونی ملٹری پراسیکیوٹر ان کے شوہر کی رہائی کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ نائل البرغوثی اسرائیلی جیلوں میں قید پرانے فلسطینی اسیر شمار کیے جاتے ہیں۔ انہیں سنہ 2011ء میں وفاء احرار نامی معاہدے کے دوران بھی رہا کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر قابض فوج نے ان کی رہائی سے انکار کردیا تھا۔59 سالہ نائل البرغوثی 36 سال سے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ملٹری پراسیکیوٹر البرغوثی کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.