• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف دھاوے، ایک اسرائیلی فوجی زخمی

بدھ 19-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4749
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فلسطینی شہریوں کی جوابی کارروائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز قابض صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور فلسطینی شہریوں کےگھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی تلاشی کی آڑ میں زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ اس دوران فلسطینی شہری قابض فوج کےدھاووں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کیمپ واپس بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی نابلس میں بدھ کے روز 17 اسرائیلی گشتی پارٹیوں نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ دھاوا بولا۔ چار فوجی افسران کی قیادت میں عبدالرؤوف عبدالقادر مجدولاوی کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور اس مکان کی دوسری منزل بند کرنے کا حکم دیا۔

ادھر عورتا قصبے میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی مہم چلائی۔ اس دوران اسیر فلسطینی ھزاع کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسعد لولح کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ادھر بیت لحم میں نحالین کے مقام پر بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران 14 سالہ محمد نعمان محمود شکارنہ اور عبدالکریم محمد شکارنہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف دھاوے، ایک اسرائیلی فوجی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.