• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی ڈرون طیاروں کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی نگرانی

ہفتہ 10-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5291
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مفتی اعظم اور قبلہ اوّل کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس کی تمام مساجد میں آذان پرپابندی اور فلسطینی شہروں میں یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز مسجد اقصیٰٗ میں نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی فوج نے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کی امامت مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین  نے کی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور القدس کی دیگر مساجد میں آذان کو یہودیوں کے آرام میں خلل قرار دینے والوں کو بیت المقدس میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ بیت المقدس مسلمانوں کا شہر ہے اور تا قیامت یہاں کی تمام مساجد میں آذان بلند ہوتی رہے گی۔ انہوں نے فلسطین میں قائم یہودی کالونیوں کو قانونی اور آئینی حیثیت دینے کی صہیونی سازشوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ادھر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے نمازیوں کو قبلہ اوّل میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں تاہم فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے میں کامیاب رہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے سے روک دیا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو جگہ جگہ تلاشی کے کئی مراحل سے گذرنا پڑا۔ فلسطینی شہریوں کی تلاشی کی آڑ میں ان کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی ڈرون طیاروں کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی نگرانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.