• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے فلسطینی خاتون کو گولیوں سے بھون ڈالا

جمعرات 30-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6609
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقامپر ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس نے بدھ کے روز مشرقی بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک مشتبہ فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی خاتون نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس پر اسے گولیاں ماری گئیں۔

ادھر دوسری طرف فلسطینی محکمہ صحت نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت کی تصدیق کی ہے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہیدہ کی شناخت سہام راتب نمر کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر انتالیس سال ہے۔ شہید مصطفیٰ نمر نامی شہید کی والدہ بتائی جاتی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی خاتون کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے چاقو سے ایک اسرائیلی فوجی پرحملے کی کوشش کی تھی تاہم صہیونی فوج کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون کو گولیاں مارنے کے بعد شدید زخمی حالت میں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔ امدادی عملے کے ارکان نے زخمی خاتون تک رسائی کی کوشش کی تھی مگر قابض فوجیوں نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی پر وحشیانہ تشدد بھی کیا جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے فلسطینی خاتون کو گولیوں سے بھون ڈالا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.