• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج دوبارہ زندان میں ڈالنے کی سازش کر رہی ہے: الشیخ رائد صلاح

جمعرات 19-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5719
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے بزرگ رہنما الشیخ رائد صلاح نے اسرائیلی جیل میں 9 قید سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج انہیں قبلہ اوّل سے دور رکھنے کے لیے نئے جعلی مقدمات اور سازشیں تیار کررہی ہے تاکہ دوبارہ جیل میں ڈالا جا سکے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ سے بات کرتے ہوئے الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جعلی مقدمات کی تیاری، گرفتاریاں اور جیلیں انہیں فلسطینی کاز، عرب قوم کے حقوق، بیت المقدس کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔

الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیلی دشمن کی جیلوں سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ میں واضح کرتا ہوں کہ ہمیں جیلیں پسند نہیں مگر قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے حال ہی میں کہا گیا تھا کہ وہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف ایک نئے کیس میں فرد جرم تیار کررہے ہیں۔ اس کا مقصد الشیخ صلاح کو دوبارہ جیل میں ڈالنا ہے۔

الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ اسرائیل انہیں مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے کے لیے ہرطرح کے مکروہ حربے استعمال کررہا ہے مگر وہ قبلہ اوّل کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ثابت قدمی اور استقلال نے صہیونی دشمن کے عزائم کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح کو اسرائیلی فوج نے سنہ 2007ء میں بیت المقدس میں وادی الجوز کے مقام پر ایک جمعہ کے خطبہ کی بنیاد پر نو ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ وہ اسی کیس میں سات ماہ قید پہلے بھی کاٹ چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج دوبارہ زندان میں ڈالنے کی سازش کر رہی ہے: الشیخ رائد صلاح
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.