• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، حماس کے دو کارکن گرفتار

جمعہ 27-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5817
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قائم جنین پناہ گزین کیمپ میں جمعرات کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم  ہوا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ تاہم صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہوینی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔ تشدد کے بعد فلسطینی شہریوں نے بھی صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔

ادھرجنین میں صہیونی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دو کارکنوں اور سابق اسیران کے گھروں پر چھاپے مارے۔ صہیونی فوج نے دو سگے بھائیوں جو کہ حماس کے کارکن ہیں انہیں حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے کارکنوں کی شناخت 45 سالہ محمد اسعد ابو خلیفہ اور 43 سالہ احمد ابو خلیفہ کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں بھائی کئی سال تک ماضی میں بھی صہیونی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، حماس کے دو کارکن گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.