• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی غنڈہ گردوں کے الگ الگ حملوں میں چھ فلسطینی شہری زخمی

اتوار 23-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6910
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی شرپسندوں کے وحشیانہ تشدد سے چھ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عوریف کے مقام پر صہیونی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر حوارہ قصبے میں یہودی جرائم پیشہ عناصر نے ایک معمر خاتون اور دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوریف قصبے کے مقامی فلسطینی عہدیدار یوسف شحادہ نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے علی الصباح عوریف میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی آباد کاروں کا ایک گروپ عوریف میں فلسطینی آبادی پر چڑھ دوڑا، یہودی اشرار نے نہ صرف فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا بلکہ ان کے گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بھی کی۔ قابض صہیونیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔

صہیونی شرپسندوں کے حملے کے بعد مقامی مساجد سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ صہیونی آباد کاروں کے حملوں سے خود کوبچائیں۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی دس گاڑیاں عوریف میں داخل ہوگئیں۔ انہوں نے صہیونی آبادکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی آمد سے قبل صہیونی آباد کاروں نے مقامی شہریوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

شمالی غرب اردن میں صہیونی آباد کاری پر نظر رکھنے والے ایک فلسطینی کارکن نے بتایا کہ صہیونی آبادکاروں نئے نابلس شہر کے مغرب میں 72 سالہ بدیعہ محمد حمدان کو لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وی شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی غنڈہ گردوں کے الگ الگ حملوں میں چھ فلسطینی شہری زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.