• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی عدالت ملٹری پراسیکیوٹر کے سامنے جھک گئی

اتوار 13-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5005
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے لبنانی نژاد برطانوی شہری کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ فائز الشراری پرالزام ہے کہ وہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو رقوم اور موبائل فون مہیا کرنے میں ملوث رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق’عوفر‘ نامی فوجی عدالت کی طرف سے پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ ملزم 49 سالہ  فائز شراری کو جو 11 ستمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئے تھے کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کرے۔

خیال رہے کہ لبنانی نژاد برطانوی شہری فائز شراری 11 سمتبر کو اردن کے راستے  مقبوضہ  فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئے تھے۔ چار روز بعد جب وہ واپس جانے لگے تواسرائیلی فوج نے انہیں اردن اور فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والے شاہ حسین پل سے حراست میں لے لیا تھا۔ شراری کے وکیل رمزی قتیلات نے اپنے موکل کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ صہیونی حکام نے فائز شراری پر حماس کو رقوم اور موبائل فون مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

البتہ اسرائیل کی فوج داری عدالت نے اتوار کے روز انہیں حماس کو 50 ہزار یورو اور دو موبائل فون ایک کالعدم تنظیم تک پہنچانے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے شراری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ رمزی قتیلات کا کہنا ہے  ان کے موکل سے اسرائیلی تفتیش کاروں نے تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرانے کی کوشش کی تھی مگر انہوں نے عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کیا تھا۔

منگل کو اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل نے فائز شراری کی گرفتاری روکنے کے لیے ایک درخواست دی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل ہونے تک اسے دوبارہ حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی عدالت ملٹری پراسیکیوٹر کے سامنے جھک گئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.