رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک پر حملوں اور انہیں تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ام الصفا کے مقا پر صہیونی شرپسندوں گھروں کے باہر کھڑی فلسطینی شہریوں کی دو گاڑیوں کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ام الصفا کی دیہی کونسل کے چیئرمین مروان صباح نے بتایا کہ بد معاش صہیونی آباد کاروں کے ایک Â گروپ نے بدھ کو نماز فجر کے قریب فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو نذرآتش کیا۔
’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیزی اور گستاخانہ نعروں کی عبرانی میں چاکنگ بھی کی ہے۔ ان نعروں میں مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
مروان صباح نے بتایا کہ ام الصفا میں فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے والے صہیونی شرپسند قریب ہی واقع ’حلمیش‘ اور ’عتیرت‘ صہیونی کالونیوں آئے تھے۔
