• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی زندانوں میں فلسطینی بچوں پر لرزہ خیز مظالم کا انکشاف

اتوار 24-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8678
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ’اسیران اسٹڈی سینٹر‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں کے تناسب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ بالخصوص غرب اردن کے الخلیل شہر اور بیت المقدس سے بڑی تعداد میں فلسطینی بچے حراست میں لیے جاتے رہے ہیں۔ اوسطا ہرماہ 120 فلسطینی بچوں کو عقوبت خانوں میں ڈالا اور انہیں انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جون میں اسرائیلی فوج نے 75 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جب کہ جولائی میں یہ تعداد 150 اور اگست میں 135 بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 300 بچے پابند سلاسل ہیں جہاں ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ انہیں جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ انہیں تعلیم کے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ کئی بچے بیمار ہیں جنہیں نامناسب طبی سہولیات میسر ہیں۔

رپورٹ میں عقوبت خانوں میں ڈالےگئے فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تشدد کے حربوں پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ رپورٹ میں تشدد کے چونکا دینے والے مجرمانہ ہھتکنڈوں سے پردہ چاک کیا گیا ہے۔ بچوں کو کپڑے اتار کر ننگا کیا جاتا ہے۔ انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کے ہاتھ پشت پر باندھ کر اس سختی کے ساتھ باندھا جاتا ہے کہ شدت تکلیف سے بچے کئی بار تڑپ تڑپ کربے ہوش ہوجاتے ہیں۔ رات بھر انہیں جگایا جاتا ہے۔ منہ اور سر کو بدبودار چیتھروں سے ڈھانپا جاتا ہے۔ ان پر کھولتا اور یخ بستہ پانی ڈالی جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ بچوں کو نفسیاتی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ طویل قید اور قتل کی دھمکیوں کے ساتھ والدین کے ساتھ بدسلوکی، بہن بھائیوں کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرنے اور انہیں دیگرکئی طرح سے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی زندانوں میں فلسطینی بچوں پر لرزہ خیز مظالم کا انکشاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.