• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی ریاست کے وحشیانہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

بدھ 12-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6755
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اور آئرلینڈ کے ارکان پارلیمان نے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی  طرف سےمسلط کی گئی جنگوں کے دوران جنگی جرائم کے واقعات کی عالمی سطح پر شفاف تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی ارکان پارلیمان اور آئرلینڈ کے ارکان پارلیمان نے ’اسکائپ‘ کے ذریعے ایک مشترکہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ویڈیو کانفرنس میں آئرش پارلیمان میں ’فرینڈز آف فلسطین گروپ‘ میں شامل ارکان پارلیمان نے خطاب کیا۔

غزہ اور ڈبلن میں بیٹھے دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی معاشی پابندیوں اور ان کے منفی اثرات، فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں، ظالمانہ قوانین کا نفاذ، القدس اور ارض فلسطین کے دوسرے شہروں میں غیرقانونی صہیونی آباد کاری، فلسطینی املاک اور اراضی پرغاصبانہ قبضے، فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کا روز مرہ کی بنیاد پرجاری کریک ڈاؤن اور مقدس مقامات کی مجرمانہ بے حرمتی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور مزاحمت کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا عالمی قوانین کی توہین ہے۔ فلسطینیوں کو اپنے حقوق جن میں سر فہرست حق خود ارادیت، آزادی اور قابض دشمن کی دہشت گردی کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے آئرش ارکان پارلیمان کی طرف سے فلسطینی قوم کے اصولی مطالبات اور بنیادی حقوق کی حمایت پر آئرلینڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اور آئرش ارکان پارلیمان نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے آئرش ارکان پارلیمان کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے ارکان پارلیمان نے فلسطینی قوم کی قربانیوں اور آزادیوں کے لیے جاری جدو جہد کو آئینی تسلیم کرکے مظلوم فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد فرج الغول نے اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے۔ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کے 1100 جنگی جرائم ریکارڈ پر موجود ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ریاست کے وحشیانہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.