اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے اردنی سفیر ولید عبیدات کو دفتر خارجہ طلب کر کے سابق اردنی وزیر خارجہ کمال ابو جابر کے اس مضمون پر سخت احتجاج کیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق کمال ابو جابر نے حال ہی میں "جورڈن ٹائمز” میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔ مضمون کی اشاعت کے بعد وزارت خارجہ نے اپنے ہاں متعین اردنی سفیر ولید عبیدات کو طلب کرکے اس پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائٰیلی حکومت کو غصہ اس بات پر ہے کہ اردن کے سابق وزیر نے اپنے مضمون میں جرمنی کے سابق نازی لیڈر آنجہانی ایڈوولف ہٹلر کی کتاب "میری جدو جہد” سے بھی ایک اقتباس شامل کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین