• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی ریاست نے ناپاک یہودیوں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی مدت بڑھا دی

بدھ 14-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5328
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں اور مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کے دورانیے میں پونے گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے قبلہ اوّل میں نام نہاد عبادت کے لیے داخل ہونے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کے دورانیے میں 45 منٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مبصرین اور مذہبی حلقوں نے یہودیوں کے قبلہ اوّل میں دھاؤں کے اوقات میں اضافے کو مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے یہودی آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے مسجد کی مغربی سمت سے کھلنے والے ’باب المغاربہ‘ کو صبح پونے سات سے دن ساڑھے دس بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کرنے کے لیے مزید وقت دینا ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ یہودی پولیس کی جانب سے آباد کاروں کو دھاؤں کے لیے مزید وقت دینے کے ساتھ یہودیوں کی قبلہ اوّل میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز 26 یہودی آباد کاروں نے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اوّل میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ریاست نے ناپاک یہودیوں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی مدت بڑھا دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.