مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کی حزما بلدیہ میں موجود فلسطینی زمین پر قبضے کا حکم جاری کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حزما کونسل کے سابق سربراہ موافق الخطیب نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گاؤں کی حدود میں خاردار تاریں لگا کر اس زمین پر دیوار فاصل کا نیا سیکشن تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسرائیلی جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کردہ 20 دونم زمین سے Â کہیں زیادہ زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسرائیلی فیصلے سے حزما گائوں کے 8000 رہائشیوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوںگے اور مغربی کنارے کے شہریوں کو شمالی علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔