• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی جیل میں قید فلسطینی سائنسدان کی حالت تشویشناک

جمعرات 01-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5205
0
SHARES
2
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی سائنسدان پروفیسر عصام الاشقر خرابی صحت کی وجہ سے شدید علیل ہیں اور ان کی زندگی خطرے میں بیان کی جا رہ ہے۔ دوسری جانب اسیر کے اہل خانہ کا کہنا نے کہ صہیونی جیل انتظامیہ دانستہ طورپر پروفیسر الاشقر کے علاج میں کوتاہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر پروفیسر عصام الاشقر فلسطین میں فزکس کے استاد ہیں اور وہ فلسطینی جامعات میں تدریس کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیقات میں بھی سرگرم ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے کچھ عرصہ قبل حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ان کی صحت بری طرح بگڑتی چلی گئی تھی۔ دوران حراست ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی۔

اسیر پروفیسر عصام الاشقر کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ اسیر پروفیسر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل عصام الاشقر مختلف امراض کی 11 اقسام کی ادویہ استعمال کرتے تھے۔

پروفیسر عصام الاشقر اس وقت اسرائیل کی بدنام زمانہ جزیرہ نماالنقب کی جیل میں قید ہیں۔ اس سے قبل وہ کئی ہفتوں تک دوسری جیلوں میں بھی قید رہ چکے ہیں۔ آئندہ چند ایام کے دوران انہیں’’سالم‘‘ نامی فوجی عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

پروفیسر الاشقر نابلس کی جامعہ النجاح میں لیچکرار ہیں اور انہیں سنہ 1999ء کے بعد کئی بار متعدد الزامات کے تحت حراست میں لے کر انتطامی قید میں ڈالا جاتا رہا ہے۔ اس دوران وہ کئی امراض کا بھی شکار ہوئے جن میں بلند فشار خون کی بیماری بھی شامل ہے۔ صہیونی فوج نے حال ہی  میں 24 نومبر کو پروفیسر الاشقر کو حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد انہیں انتظامی حراست میں منتقل کردیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی جیل میں قید فلسطینی سائنسدان کی حالت تشویشناک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.