بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں آج جمعہ کو ایک صہیونی آباد کار نے دانستہ طور پر ایک فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو علی الصباح غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر بائی پاس روڈ پر ایک صہیونی آباد کارنے جنونی انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے 37 سالہ عمر احمد ابو غلیون کو کچل شدید زخمی دیا۔ ابو غلیون کوی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی سڑک پر لوگوں کو تیار کردہ قہوہ فروخت کرتا تھا۔ اسے ’افرات‘ نامی صہیونی کالونی سے آنے والے ایک آباد کار اپنی گاڑی تلے کچل کر شدید زخمی کردیا اور خود فرار ہو گیا۔
ابو غلیون کو زخمی حالت میں بیت المقدس کے شعاز تصیدق اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کردی گئی تھی۔ اسرائیلی پولیس نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔