• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی انتظامیہ بھوک ہڑتال کال پر بوکھلاہٹ کا شکار

پیر 17-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6808
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اسیران کی جانب سے آج ’یوم اسیران‘ کی مناسبت سے غیرمعینہ مدت تک بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد صہیونی فوج نے قیدیوں کی اندھا دھند ایک سے دوسری جیلوں میں منتقلی شروع کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے رضاکاروں کے مطابق گذشتہ دو روز سے اسرائیلی فوج اور جیل انتظامیہ نے بڑی تعداد میں قیدیوں کی جیلیں تبدیل کی ہیں۔

کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر راید عامر نے بتایا کہ آج سوموار 17 اپریل سے  قریبا 2500 فلسطینی قیدی صہیونی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کررہے ہیں۔ اسیران کی بھوک ہڑتال روکنے کے لیے حسب سابق صہیونی انتظامیہ نے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔ ان مکروہ حربوں میں قیدیوں کی ایک سے دوسری جیلوں میں ظالمانہ انداز میں منتقلی اور قیدیوں کو تنہائی میں ڈال کر ایک دوسرے سے رابطے سے محروم کرنا ہے۔

عامر نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ فلسطینی اسیران کے رہنما کریم یونس اور کئی دوسرے قائدین کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کے ظالمانہ حربوں کے باوجود اسیران بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

عامر نے خبردار کیا کہ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی اسیران کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں، ان کے ٹی وی چینل دیکھنے پر پابندیوں، کینٹین کے استعمال اور اقارب سے ملاقاتوں پر پابندی کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ فلسطینی اسیران نے اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں 17 اپریل کو ہرسال ’یو اسیران‘ منایا جاتا ہے۔ رواں سال اس موقع پر اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی قید خانوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں، ان میں 13 کم عمر لڑکیوں سمیت 57 خواتین، 300 بچے اور 500 انتظامی حراست کے تحت  فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی انتظامیہ بھوک ہڑتال کال پر بوکھلاہٹ کا شکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.