الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک صہیونی آبادکار نے شمالی الخلیل میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون کو کچل کر شہید کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کار نے اٹھائیس سالہ فلسطینی خاتون عبیر بسام جوابرہ پر اپنی گاڑی چڑھا دی جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ شہید ہوگئیں۔جمعے کو بھی ایک صہیونی آباد کار نے عمر احمد ابو غلیون کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا جنھوں نے اسپتال میں دم توڑ دیاتھا۔ابوغلیون کی عمر سینتیس سال تھی۔
