مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں عالم اسلام کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے مغاربہ گیٹ کے ذریعے سے صہیونی آبادکاروں کے ایک غول نے دھاوا بول دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مغاربہ گیٹ کے ذریعے سے دھاوا بولتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں جگہ خالی کروا لی جس کے بعد اسرائیلی آبادکاروں کا ایک گروپ بھی ان کے پیچھے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اندر داخل ہوگیا۔دریں اثناء اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لئے داخل ہونے والے درجنوں مردوں اور خواتین کو داخلے سے روک دیا۔
