• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونیوں کی قبلہ اوّل تک رسائی کے لیے پُل کی تیاری کا منصوبہ

بدھ 05-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6677
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے قبلہ اوّل تک صہیونیوں کی رسائی مزید آسان بنانے کے ایک نئے صہیونی منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ اور نام نہاد القدس ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر مسجد اقصیٰ میں 197 میٹر طویل پیدل پل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پل زمین سے 30 میٹر بلند ہوگا جو مسجد اقصیٰ کے جنوب میں ابو طور اور ھبل صہیون سے صہیونی آباد کاروں کو مسجد تک پہنچانے کا اہم راستہ ہوگا۔ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں وادی الربابہ (وادی ھنوم) تک بنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مذکورہ پُل کے منصوبے کی تجویز اسرائیلی لوکل پلاننگ وکنسٹرکشن کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کی گئی، تاہم اجلاس میں میرٹز پارٹی کی ’لورا ورتون‘ نے اس تجویز کی مخالفت کی اور اسے اجلاس کےایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مخالفت کرنے والی خاتون لیڈر کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کے پاس اس منصوبے کی مکمل تفصیلات نہیں اور نہ ہی اس کی فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

مسز ورتون کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے بعض عہدیدار پلاننگ و کنسٹرکشن کمیٹی کے منصوبے کو اچکنا اور اس منصوبے کے فنڈز کو دوسرے منصوبوں پرصرف کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو لونا پارک میں تبدیل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بلدیہ کے منصوبے کے مطابق یہ معلق پل شاہراہ ’ملاک الابیض‘ پر الطور کالونی کے زیریں علاقے سے ہوتا ہوا جبل صہیون تک ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونیوں کی قبلہ اوّل تک رسائی کے لیے پُل کی تیاری کا منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.