• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونیوں کی فلسطین دشمنی، دو ہفتوں میں تین اسکول مسمار

جمعہ 25-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8380
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی قوم کو اس کے بنیادی حقوق بالخصوص تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کے لیے قابض صہیونی ریاست ہرطرح کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

ایک طرف فلسطینی بچوں کو اسکولوں میں جانے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں تو دوسری طرف اسکولوں کو مسمار کرکے بچوں کو تعلیمی اداروں اور درس گاہوں سے محروم کیا جاتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران صہیونی فوج نے تین فلسطینی اسکول مسمار کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ دشمن فلسطینی قوم کی نئی نسل کر تعلیم کے حق سے محروم کرنے میں پیش پیش ہے۔

ان تین اسکولوں کی مسماری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب کہ گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گذشتہ روز سے فلسطین میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے 21 اگست کو مشرقی بیت المقدس میں جبالیا کے مقام پر بدوی آبادی کے اکلوتے اسکول کو بلڈوزر کی مدد سے زمین بوس کردیا۔ اس کے اگلے روز بیت لحم میں جبہ الذیب کے مقام پر ایک پرائمری اسکول کی عمارت کو بلڈوز کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ابو انوار اسکول کی چھت پر لگی شمسی توانائی کی پلیٹیں اتار کرغصب کرلی گئیں اور اسکول کی عمارت کو زمین بوس کردیا گیا۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے غرب اردن میں 55 اسکولوں کو غیر قانونی قرار دے کران کی مسماری کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر اسکول یورپی یونین اور دیگر امداد فراہم کرنے والے ملکوں کے تعاون سے کام کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونیوں کی فلسطین دشمنی، دو ہفتوں میں تین اسکول مسمار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.