مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری تیسیر ابو صبیح کی مدت حراست میں مزید کئی روز کی توسیع کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام کے رہائشی تیسیر ابو صبیح کی مدت حراست میں چار روز کی توسیع کی گئی ہے۔صہیونی حکام کے مطابق ابو صبیح کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ ہے اور وہ جماعت کی بیرون ملک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
تیسیر ابو صبیح کے ایک بھائی مصباح ابو صبیح کو دو ماہ قبل اسرائیلی فوج نے دو یہودیوں کے قتل کے الزام میں Â گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔