• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہداء کے جسد خاکی روکے جانے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

جمعرات 23-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6515
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہداء کے جسد خاکی روکے جانے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے ایک بار پھر احتجاج شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں شہداء کے جسد خاکی روکے جانے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ شہداء کو اسلامی طریقے سے سپرد خاک کیا جاسکے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت لحم میں شہداء کے جسد خاکی کے لیے نکالے گئے جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ان فلسطینی شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن کے جسد خاکی صہیونی فوج نے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں شہداء کے ورثاء، انسانی حقوق کے کارکنوں، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہداء کے جسد خاکی واپس لینے کے لیے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء پر تشدد کیا۔ تشدد کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے سنہ 2015ء کے بعد سے سیکڑوں فلسطینیوں کو ماورائے عدالت شہید کیا۔ ان شہداء میں سے سات کے جسد خاکی اب بھی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ جن کی واپسی کے لیے ان کے اہل خانہ بے قرار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہداء کے جسد خاکی روکے جانے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.