• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہداء کی مائیں بیٹوں کے جسد خاکی واپس کرنے کے لیے سراپا احتجاج

پیر 18-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8617
0
SHARES
3
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کیے گئے فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس نہ کرنے پر فلسطینی عوام بالخصوص شہداء کے اہل خانہ اور ان کی ماؤں کا احتجاج جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل اتوار کے روز فلسطینی شہداء کی ماؤں، دیگر اقارب اور بڑی تعداد میں عام شہریوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں انسانی حقوق کی تنظیم ’ریڈ کراس‘ کے دفتر کے باہر شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود درجنوں شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے کے لیے شدید نعرے بازی کی۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی فوج کے قبضے سے ان کے پیاروں کے جسد خاکی انہیں واپس کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

احتجاج میں شریک شہداء کی ماؤں نے اپنے شہید بیٹوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ انہوں نے صہیونی ریاست سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ شہید کرنے کے بعد قبضے میں لیے گئے تمام شہداء کے جسد خاکی انہیں واپس کرے تاکہ ان کی اسلامی طریقے کے مطابق تدفین کی جاسکے۔

اس موقع پر تحریک فتح کے نابلس میں مقامی رہنما جہاد رمضان نے خطاب میں کہا کہ پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے مطالبے کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو مختلف کارروائیوں میں شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہداء کی مائیں بیٹوں کے جسد خاکی واپس کرنے کے لیے سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.