• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہادت کے کئی ماہ بعد چھ فلسطینی شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

اتوار 18-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5372
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کئی ماہ پہلے شہید ہونے والے چھ فلسطینی شہریوں کو آج ہفتے کے روز ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کئی ماہ کے بعد فلسطینی شہداء کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ بیشتر شہداء کی عمریں 20 سال کے لگ بھگ تھیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چھ فلسطین شہداء کو غرب اردن کے تین شہروں میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہیداء میں بیشتر کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تھا۔

الخلیل کے مشرقی قصبے بنی نعیم میں دو شہداء سارہ الطرایرہ اور فراس لخضور کے آخری دیدار کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔ بیت لاھیا میں شہید محمد السراحین کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کی گئی۔ شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

بیت امر قصبے میں شہید خالد بحر کی نماز جنازہ مسجد الکبیر کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کو شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مقامی تاجر برادری نے کاروباری مراکز بند کردیے تھے اور قصبے میں سوگ کا سماں تھا۔

شہداء کے نماز جنازہ میں شریک شہریوں نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی ریاست کے جرائم کا انتقام لینے کے مطالبات درج تھے۔

خیال رہے کہ شہیدہ سارہ الطرائرہ کو گذشتہ جولائی میں مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کیاگیا تھا جس کے بعد اس کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔ بیت لاھیا کے محمد السراحین کو بھی اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں نے شہید کرنے کے بعد جسد خاکی قبضے میں لیا۔ شہید خالد البحر کو 20 اکتوبر 2016ء کو شہید کرنے کے بعد جسد خاکی قبضے میں لیا گیا۔

ادھر شہیدہ بیراوی کی نماز جنازہ نابلس کے رفیدیا اسپتال کے گراؤنڈ میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

ادھر جنین شہر میں شہید ساری ابو غراب کی نماز جنازہ قباطیہ کے مقام پر ادا کی گئی۔ خیال رہے کہ  دفن کیے گئے فلسطینی شہداء کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے۔ انہیں کئی ماہ کےبعد ان کے ورثاء کےحوالے کیا گیا جنہیں آج ان کے آبائی شہروں میں سپرد خاک کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہادت کے کئی ماہ بعد چھ فلسطینی شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.