• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شاباک اور فلسطینی پولیس کے ہاتھوں حماس کے دسیوں کارکن گرفتار

منگل 17-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5699
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے مقرب ایک عبرانی نیوز ویب پورٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن میں فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت ملیشیا اور اسرائیلی فوج برابر شریک ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور اسرائیلی خفیہ ادارے’شاباک‘ نے حالیہ چند ایام کے دوران غرب اردن اور بیت المقدس سے حماس کے دسیوں کارکنوں اور رہ نماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ اور فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام نے حماس کے کارکنان کے خلاف کئی مشترکہ کریک ڈاؤن آپریشن کیے ہیں جن میں جماعت سے وابستہ دسیوں کارکنوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

نیوز ویب پورٹل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس کے گرفتار کارکنان میں بیشتر مزاحمتی منصوبہ بندی کرنے والے مشتبہ مزاحمت کار بھی شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے اسرائیلی فوج اور دیگر سرکاری تنصیبات پرحملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ملیشیا اور اسرائیلی فوج نے مل کر حماس سے وابستہ مزاحمت کاروں کی گرفتاریوں سے اسرائیلی تنصیبات، فوج اور یہودی آباد کاروں پرحملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ایام میں حماس کی جانب سے غرب اردن میں اسرائیلی فوج پرحملوں کی بڑی تعداد میں منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر پولیس نے اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کو ناکام بنا دیا۔

حماس سے وابستہ ایک خفیہ سیل سے وابستہ پانچ حماس کارکنوں میں سے تین فلسطینی اتھارٹی کے قبضے میں ہیں جب کہ دو کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشاباک اور فلسطینی پولیس کے ہاتھوں حماس کے دسیوں کارکن گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.