• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں کے الزام میں فلسطینیوں کو قید

جمعہ 15-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8575
0
SHARES
5
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک نام نہاد مجسٹریٹ عدالت نے سوشل میڈیا پر صہیونی ریاست کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے الزام میں دو فلسطینی نوجوانوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ مجسٹریٹ عدالت نے 17 سالہ فلسطینی لڑکےاحمد سعیدہ کو ’فیس بک‘ پر صہیونی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت میں مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں 11 ماہ قید کی سزا سنائی۔

احمد سعیدہ کو اسرائیلی پولیس نے کچھ عرصہ قبل بیت المقدس کی وادی الجود سے حراست میں لیا تھا۔ اس نے گرفتاری سے قبل باب السلسلہ میں یہودیوں پر ہونے والے چاقو حملے کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

صہیونی عدالت نے ایک دوسرے فلسطینی احمد عویسات کو بھی سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے الزام میں 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

احمد عویسات 7 ماہ سے صہیونی زندان میں قید ہے۔ خیال رہے کہ سنہ2015ء اور 2016ء کے درمیان صہیونی فوج نے سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 400 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں کے الزام میں فلسطینیوں کو قید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.