مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب سے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے جن پر صہیونی آباد کاروں اور فوج پر سنگ باری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی لڑکوں کو شاہراہ 60 پر سنگ باری کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تینوں فلسطینی لڑکوں کو تفتیش کے لیےÂ ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
